قوم کے سامنے تمام مجرمان عیاں ہوچکے ہیں جو پی ڈی ایم 2 بنارہے ہیں عوام نے انہیں مسترد کردیا ہے،شہیب شاہین

اسلام آباد(آن لائن)تحریک انصاف کے رہنما شعیب شاہین نے فارم 47کے زریعے دھاندلی کرنے والے ریٹرننگ افسران اور امیدوار کے خلاف فوجداری مقدمات درج کرنے کا اعلان کردیا۔جمعہ کے روز الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے رہنماایڈووکیٹ شعیب شاہین نے کہاکہ جس ریٹرننگ آفیسر نے فارم 47کے زیریعے دھوکہ دہی کی ہے اس کے خلاف فوجداری اور توہین کا مقدمہ درج کراؤنگا انہوں نے این اے 47 سے ٹی ایل پی کے امیدوار حافظ خاور ستی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ قوم کے سامنے تمام مجرمان عیاں ہوچکے ہیں جو پی ڈی ایم 2 بنارہے ہیں عوام نے انہیں مسترد کردیا ہے انہوں نے کہاکہ فارم 45 کے مطابق میرے حلقہ میں طارق فضل چوہدری ہار چکے تھے مگر اس کو فارم 47کے زریعے جتوایا گیا ہے انہوں نے کہاکہ کون سا شہر ہے، جہاں سے مسلم لیگ ن نہیں ہاری ہے میں آج ہی توہین الیکشن کمیشن لا رہا ہوں آدھے گھنٹہ تک حلقہ این اے 47 کا فیصلہ اسلام آباد ہائیکورٹ سے آرہا ہے انہوں نے کہاکہ آر او نے تحریری طور پر لکھا کہ پراسیس روک دیں مگر اس کے بعد سابقہ تاریخ میں الیکشن کمیشن نے طارق فضل چوہدری کا کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کیا.