مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کی رابطہ کمیٹیوں کااجلاس موخر کردیاگیا

اسلام آباد (آن لائن) مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کی رابطہ کمیٹیوں کااجلاس موخر کردیاگیا ہے۔ ذرائع کے مطابق دونوں جماعتوں کی رابطہ کمیٹیوں کی بیٹھک آج ہفتے کو ہوگی۔ مسلم لیگ (ن) نے قیادت سے مشاورت کیلئے پاکستان پیپلز پارٹی سے وقت مانگ لیا ہے مسلم لیگ (ن) کی رابط کمیٹی لاہور میں مرکزی قیادت سے مشاوت کرے گی دونوں جماعتوں کی رابطہ کمیٹیوں کی تیسری بیٹھک آج ہوگی۔