لاہور(آن لائن)مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ تمام قومی سیاسی جماعتیں ٹھنڈے دل سے قومی حکومت کی تشکیل کیلئے غور کریں،عوامی رابطہ کی ویب سائٹ ایکس پر ٹوئٹ کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ وفاق میں حکومت سازی کیلئے سادہ اکثریت کسی کے پاس نہیں،باہمی نفرت عروج پر ہے،شدید معاشی بحران سے نکلنے،تقسیم در تقسیم کا عمل روکنے،سیاسی تناؤ اور باھمی تلخیاں کم کرنے کیلئے انا ضد اور بدلے کے بْت توڑ دیے جائیں ٗ،انہوں نے کہا کہ ایک خاص مدت کیلئے قومی اسمبلی میں موجود تمام جماعتوں پر مشتمل قومی حکومت کی تشکیل پر ٹھنڈے دل سے غور کیا جا ئے۔
Load/Hide Comments



