چوہدری شجاعت حسین سے مسلم لیگ (ضیا) کے صدر اعجاز الحق کی ملاقات،ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

اسلام آباد (آن لائن) مسلم لیگ کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین سے مسلم لیگ (ضیا) کے صدر اعجاز الحق کی ملاقات،ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان ہوے والی ملاقات میں حکومت سازی اور آئندہ کی سیاسی حکمت عملی پر بھی سیر حاصل گفتگو کی گئی اور متعدد اہم امور پر مل کر چلنے پر اتفاق بھی کرلیاگیا۔ ملاقات میں چوہدری وجاہت حسین، چوہدری شافع حسین، چوہدری سالک حسین، مصطفی ملک، منتہا اشرف بھی شریک تھے.