اسلام آباد (آن لائن)اسلام آباد ہائی کورٹ نے فواد چوہدری سے بیٹیوں اور اہلیہ کی جیل میں ملاقات کے لیے دائر درخواست پر سماعت اڈیالہ جیل سپرنٹینڈنٹ کو نوٹس جاری کر دیا ہے۔عدالت نے حکم دیاہے کہ جیل سپرنٹینڈنٹ 20 فروری تک جواب جمع کروائیں،جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے فواد چوہدری کی اہلیہ حبا فواد کی درخواست پر سماعت کی وکیل۔نے موقف اختیارکیاکہ والد سے بیٹیوں کی ملاقات انسانی حقوق میں اتاہے جیل مینوئل بھی اجازت دیتا ہے ملاقات کی اجازت کے لیے حکم جاری کیا جائے جس پرعدالت فریقین کو نوٹس جاری کرداہے۔جبکہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں سماعت کے بعد حبا فواد کی گفتگوکرتے ہوئے کہاہے کہ ہم نے ایک اور پٹیشن فائل کی ہے۔بیٹیوں کو ہفتے میں دو سے تین مرتبہ فواد چودھری سے ملنے کی اجازت دی جائے ہماری ملاقات صرف 20 منٹ کی ہوتی ہے اس کا دورانیہ بڑھایا جائے اور سرویلنس بھی نہ کی جائے۔
Load/Hide Comments



