پشاور(آن لائن) پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے صوبائی نائب صدر اور پی کے 57 سے نو منتخب رکن صوبائی اسمبلی ظاہر شاہ طورو کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے انتخاب کے لیے مشاورت جاری ہے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے ساتھ مشاورت کے بعد خیبرپختونخوا کیلئے وزیراعلیٰ کا حتمی نام جلد سامنے آجائے گا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئیظاہر شاہ طورو کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ کے انتخاب کا فیصلہ صرف بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کرنا ہے بانی پی ٹی آئی عمران خان نے جس کا انتخاب کیا وہ سب کو قبول ہوگا۔
Load/Hide Comments



