نواز شریف کا مولانا سے پھر رابطہ، جلد ملاقات پر اتفاق

لاہور(آن لائن)سابق وزیراعظم نواز شریف نے جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمن سے ایک بار پھر ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے، دونوں رہنماؤں کے درمیان سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیاگیا،دونوں رہنماؤں کے درمیان جلد ملاقات پر اتفاق ہوا ہے، ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف اور جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کے درمیان ٹیلیفونک گفتگو میں ملک کی سیاسی صورتحال اور حکومت سازی سے متعلق تبادلہ خیال ہوا، ذرائع کے مطابق ٹیلیفونک گفتگو کے دوران حکومت سازی کیلئے مشاورت کا عمل مکمل کرنے کے حوالے سے جلد ملاقات پر بھی اتفاق کیاگیا.