سراج الحق کا شفاف انتخابات کرانے میں ناکامی پر چیف الیکشن کمشنر سے مستعفی ہونے کا مطالبہ

اسلام آباد(آن لائن) جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے ملک میں شفاف انتخابات کرانے میں ناکامی پر چیف الیکشن کمشنر سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کردیا۔سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹویٹر پر جاری اپنے بیان میں جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے کہاہے کہ چیف الیکشن کمشنر اپنے حلف اور آئینی تقاضے کے مطابق شفاف الیکشن کروانے میں ناکام رہے ہیں لہذا وہ اپنے عہدے سے فوری طور پر استعفی دیں انہوں نے کہاکہ انجینئرڈ الیکشن اور جعلی نتائج سے جعلی حکومت بنے گی جسے قوم تسلیم نہیں کرے گی۔