اسلام آباد(آن لائن)پاکستان تحریک انصاف نے اپنے حمایت یافتہ کامیاب آزاد امیدواروں سے پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کے رابطوں کے بعد ارکان سے استعفے اور حلف نامے مانگ لیے۔ذرائع کے مطابق آزاد امیدواروں کو کیسے کنٹرول کیا جائے؟ اس حوالے سے پی ٹی آئی نے حکمت عملی بنالی ہے۔ تحریک انصاف نے تمام آزاد امیدواروں سے بیان حلفی لینے کا فیصلہ کیا ہے اور حکم جاری کیا گیا ہے کہ دو دن تک تمام امیدواران بیان حلفی جمع کرائیں۔حلف لے کر بتایا جائے کہ کسی پارٹی میں شمولیت اختیار نہیں کرینگے۔صرف بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی بتائی ہوئی پارٹی کیساتھ اتحاد کرینگے، تمام منتخب آزاد ایم این ایز دو دنوں تک بیان حلفی جمع کرائے۔،ذرائع کے مطابق استعفے جمع کرانے کا مقصد آزاد اراکین کو وفاداری بدلنے سے روکنا ہے۔پارٹی اعلی قیادت کی جانب سے احکامات پر عملدرآمد کا ٹاسک عمیر نیازی کو دیا گیا ہے۔پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی نے دیگر آزاد امیدواروں کو ساتھ ملانے کا بھی فیصلہ کرلیا ہے۔بیرسٹر گوہر خان نے عمیر نیازی کو ٹاسک دے دیا۔عمیر نیازی تمام دیگر آزاد امیدواروں کو ساتھ ملانے کیلیے بات چیت کرینگے .
Load/Hide Comments



