غزہ جنگ پر خلیجی ممالک کا اہم سفارتی اجلاس

ریاض(آن لائن)سعودی عرب کی دعوت پر خلیجی ممالک نے ایک اہم سفارتی اجلاس منعقد کیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اجلاس میں خلیجی ملکوں نے غزہ میں پانچویں ماہ میں داخل ہو چکی غزہ میں جاری اسرائیلی جنگ کا جائزہ لیا گیا۔اہم سفارتی اجلاس ایسے وقت میں طلب کیا گیا جب ایک طرف غزہ میں جنگ پانچویں ماہ میں داخل ہونے کے باوجود پوری شدت دکھا رہی ہے۔دوسری جانب پورا خطہ کشیدگی کے خطرے میں ہے۔ اجلاس میں متحدہ عرب امارات، قطر، مصر، اردن اور پی ایل او کے نمائندے سمیت اعلی سفارت کاروں نے شرکت کی ہے۔