اسلام آباد (آن لائن) مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا ہے کہ کل رات میڈیا کے ایک حصے کی طرف سے جان بوجھ کر مسلم لیگ (ن) سے متعلق غلط تاثر بنایا گیا، الحمد اللہ مسلم لیگ (ن) مرکز اور پنجاب میں واحد سب سے بڑی جماعت بن کر ابھر رہی ہے۔ اپنے ٹویٹر بیان میں کہا کہ کچھ نتائج کا انتظار ہے حتمی نتائج موصول ہوتے ہی نواز شریف جیت کی تقریر کرینگے انہوں نے کہا کہ الحمد اللہ مرکز اور پنجاب میں واحد سب سے بڑی جماعت بن کر ابھر رہی ہے انہوں نے کہا کہ گزشتہ رات میڈیا کے ایک حصے کی طرف سے جان بوجھ کر مسلم لیگ (ن) سے متعلق غلط تاثر بنایا گیاہے۔
Load/Hide Comments



