پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدوار شعیب شاہین کی جانب سے الیکشن کمیشن میں درخواست جمع کروادی

اسلام آباد (آن لائن) وفاقی دارالحکومت کے حلقہ این اے 47 کے نتائج کا معاملہ، پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدوار شعیب شاہین کی جانب سے الیکشن کمیشن میں درخواست جمع کروادی گئی۔درخواست میں متن میں کہا گیا ہے کہ فارم 45کے مطابق این اے 47کا الیکشن جیت چکا ہوں آر او آفس کے باہر لگائی گئی سکرین بھی اچانک بند کردی گئی ہم نے نوٹس کیا ہے کہ ہمارے نتائج طارق فضل چوہدری کے حق میں بدلے جارہے ہیں۔ درخواست کے متن میں شعیب شاہین نے مزید کہا کہ میں نے ریٹرننگ آفیسر کے ثبوت فراہم کیے لیکن وہ اس سے مکمل انکاری ہے میں آر او آفس کے باہر موجود ہوں لیکن داخلہ نہیں دیا جا رہا آر او کو فارم 45 کے مطابق نتائج جاری کرنے کے احکامات دئیے جائیں.