الیکشن کمیشن نے خلاف ضابطہ ویڈیوز چلانے کا نوٹس لے لیا

اسلام آبا د(آن لائن)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے خلاف ضابطہ ویڈیوز کا نوٹس لے لیا،الیکشن کمیشن نے چیئرمین پیمرا کو خط لکھ دیا جس میں کہاگیا کہ کچھ چینلز نے گزشتہ شب سیاسی قائدین کے انٹرویز نشر کئے ہے جو ضابطہ اخلاق کے خلاف ورزی ہے،خلاف ورزی کرنے پر پیمرا ان چینلز کو وارننگ دیں،سیاسی قائدین کے انٹرویز کرنے والے چینلز نے کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کی ہے۔