اسلام ا ٓباد(آن لائن)عام انتخابات 2024 کے لئے تیاریاں آخری مراحل میں داخل، ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفس نے اسلام آباد کا انتخابی پلان بنا لیا، اسلام آباد کومجموعی طور پر تین حلقوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔دستاویز کے مطابق دارلحکومت این اے 46 اسلام آباد ون، این اے 47 اسلام آباد ٹو اور این اے 48 اسلام آباد تھری پر مشتمل ہے، اسلام آباد کی کل آبادی23 لاکھ63ہزار863 ہے، اسلام اباد میں مجموعی رجسٹرڈ ووٹرز کی تعدار 10لاکھ83ہزار30 ہے، اسلام آباد میں 5لاکھ68ہزار405مرد جبکہ 5لاکھ14ہزار625خواتین رجسٹرڈ ووٹرز ہیں، اسلام آباد میں کل 290 پولنگ اسٹیشنز اور 3ہزار 96 پولنگ بوتھ بنائے جائیں گے، این اے 46 اسلام آباد ون کی کل آبادی 7لاکھ 82ہزار561 ہے، دستاویز میں کہا گیا ہے این اے 46 کیرجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 3 لاکھ 50 ہزار 580 ہے، این اے 46 میں 1 لاکھ83ہزار924 مرد ووٹرز جبکہ 1لاکھ66ہزار656 خواتین ووٹرز رجسٹرڈ ہیں، این اے 46میں 342مجموعی پولنگ اسٹیشنز جبکہ 1011پولنگ بوتھ بنائے جائیں گے، این اے 47اسلام آباد ٹو کی کل آبادی 8لاکھ692 ہے، دستاویز میں مزید کہا گیا ہے این اے 47میں مجموعی طور پر 4لاکھ 33ہزار 202 رجسٹرد ووٹرز ہیں، این اے47میں 2لاکھ27ہزار175 مرد جبکہ 2لاکھ6ہزار27 خواتین رجسٹرڈ ووٹرز ہیں۔ این اے 47میں 387مجموعی پولنگ اسٹیشنزجبکہ 1250پولنگ بوتھ بنائے جائیں گے، این اے48تھری کی کل آبادی 7لاکھ80ہزار610 ہے، این اے 48 میں مجموعی رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد2لاکھ 99ہزار248 ہے، این اے 48 میں مرد رجسٹرڈ ووٹرز 1لاکھ 57ہزار 306 جبکہ خواتین کی تعداد 1 لاکھ 41ہزار942 ہے، این اے 48میں 261مجموعی پولنگ اسٹیشنزجبکہ 835پولنگ بوتھ بنائے جائیں گے۔
Load/Hide Comments



