اسلام آباد(آن لائن) الیکشن کمیشن نے سوشل میڈیا پرپوسٹل بیلٹ پیپروں سے متعلق خبروں کو غلط اور بے بنیاد قرار دے دیا۔الیکشن کمیشن کے مطابق سوشل میڈیا پرپوسٹل بیلٹ پیپروں سے متعلق غلط اور بے بنیادخبریں پھیلائی جارہی ہیں، غلط خبروں میں امیدواروں کے پوسٹل بیلٹ پیپروں کی تعداد لکھی جارہی ہے۔الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ یہ گمراہ کن پروپیگنڈا ہے،آراوپوسٹل بیلٹ سرکاری گنتی کے دوران الیکشن ایجنٹوں کی موجودگی میں کرتا ہے،اس کے بعد بیلٹ پیپرز حتمی رزلٹ میں شامل کییجاتے ہیں۔ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ ووٹ کے لیے اصلی شناختی کارڈ لازمی ہے اور زائد المیعاد شناختی کارڈ پر بھی ووٹ ڈالا جاسکے گا۔
Load/Hide Comments



