مسئلہ کشمیر کا کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق حل خطے کے امن اور استحکام کے لیے ناگزیر ہے، سپیکر قومی اسمبلی

اسلام آباد(آن لائن) اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ خطے میں پائیدار امن و استحکام کے لیے مسلہ کشمیر کا کشمیری عوام امنگوں اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق حل ناگزیر ہے۔ انہوں نے کہا کہ نہتے کشمیریوں پر طاقت کے استعمال سے تحریک آزادی کو دبایا نہیں جا سکتا ہے۔انہوں نے کشمیری عوام سے مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے مسئلہ کشمیر پر پاکستان کے اصولی موقف کو دہرایا اور کشمیری عوام سفارتی، سیاسی اور اخلاقی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔ انہوں نے خیالات کا اظہار یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر کیا جو ہر سال 5 فروری کو منایا جاتا ہے۔اس موقع پر سپیکر نے کہا کہ کشمیری عوام گزشتہ 7 دہائیوں سے زیادہ عرصے کشمیر پر بھارت کے غاصبانہ قبضے کے خلاف برسرپیکار ہیں اور آزادی کیلیے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں کشمیر ی عوام کی حق خودارادیت کی تحریک کو کچلنے کے لئے مظالم کی جو داستان رقم کی ہے وہ تاریخ میں ہمیشہ سیاہ باب کے طور پر یاد رکھی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے کشمیریوں کے حق خود ارادیت کی ہمیشہ سیاسی، اخلاقی اور سفارتی سطح پر بھرپور حمایت کی ہے اور مسئلہ کشمیر کو کشمیری عوام کی خواہشات اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کرنے کے اپنے اصولی موقف پر سختی سے قائم ہیاور کمشیر سمیت تمام تنازعات کا منصفانہ اور پر امن چاہتا ہے۔ سپیکر نے مقبوضہ جموں وکشمیر میں بھارتی افواج کی جانب جاری انسانی حقوق شدید خلافورزیوں مذمت کرتے ہوئے عالمی برادری کو ان نوٹس لینے اور ان کے خاتمے کے لیے موثر کردار ادا کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کا واحد، دیرپا اور مستقل حل صرف اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مقبوضہ جموں و کشمیر میں استصواب رائے سے ہی ممکن ہے۔اسپیکر نے عالمی برادری پر اقوام متحدہ کی کشمیر سے متعلق قراردادوں پر عملدرآمد کو یقینی بنانے اور بھارت کی جانب مقبوضہ کشمیر طاقت کا استعمال خاتمے کے لیے دباؤ ڈالنے کی ضرورت پر زور دیا۔پاکستان دنیا میں تمام تر تنازعات کا پر امن اور پائیدار حل کا خواہاں ہے۔انہوں نے کہا کہ طاقت کی بیناد تنازعات کا حل ممکن نہیں ہے۔اسرائیل فورسز کی جانب سے فلسطین پر گزشتہ 5 ماہ سے جاری جارحیت کی وجہ سے بڑے پیمانے پر انسانی جانوں کا نقصان دہشتگردی کی اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے زمرے میں آتا ہے۔انہوں نے کہا کہ فلسطین میں اسرائیل کی واحشانہ درندگی اور معصوم بچوں اور شہریوں کا قتل عاجدید اصولوں کے منافی ہے۔انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر اور فلسطین کے پرامن حل کے بغیر دنیا میں پائیدار امن کا قیام ناممکن ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان دنیا کے تمام پلیٹ فارم پر کشمیری اور فلسطینی عوام کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا۔