پولنگ سٹیشن کے اندر موبائل فون لے جانے اور خواتین کے پولنگ سٹیشنز کے اندر مرد وں کے داخلوں پر پابندی عائد

اسلام آباد(آن لائن) الیکشن کمیشن نے پولنگ سٹیشن کے اندر موبائل فون لے جانے اور خواتین کے پولنگ سٹیشنز کے اندر مرد وں کے داخلوں پر پابندی عائد کردی، چاروں صوبائی الیکشن کمشنرز کو مراسلے ارسال کردیے۔الیکشن کمیشن کی جانب سے چاروں صوبائی الیکشن کمشنر ز اور ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران کے نام لکھے جانے والے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات 8 فروری کو منعقد کیے جائیں گے اورپولنگ کے دوران پولنگ سٹیشن کے اندر موبائل فون لیجانے پر سختی سے پابندی ہوگی کمیشن کے مطابق پریذائیڈنگ افسر کے علاوہ تمام انتخابی عملہ پولنگ دوران موبائل فون بند رکھے گا جبکہ مرد حضرات اور سیکیورٹی اہلکاروں کی پریذائیڈنگ افسر کی اجازت کے بغیر خواتین کے پولنگ سٹیشنز میں داخلے پر پابندی عائد ہوگی۔