ذکا اشرف نے استعفے میں عہدہ چھوڑنے کی وجہ ذاتی مصروفیات کو قرار دے دیا

لاہور(آن لائن)پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی)مینجمنٹ کمیٹی کے سابق چیئرمین ذکا اشرف نے استعفے میں عہدہ چھوڑنے کی وجہ ذاتی مصروفیات کو قرار دیا ہے۔ذکا اشرف کے استعفے میں ذاتی وجوہات کا ذکر کیا گیا ہے۔سابق چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی ذکا اشرف نے 20 جنوری کو اپنا استعفی لکھا تھا۔خیال رہے کہ 19 جنوری کو پی سی بی چیئرمین مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ ذکا اشرف نے عہدے سے استعفی دے دیا تھا۔ذکا اشرف نے بطور چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی اور ممبر بورڈ آف گورنرز کے عہدے سے بھی استعفی دیا تھا۔واضح رہے کہ 22 جنوری پیر کو نگران وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی کو چیئرمین منیجمنٹ کمیٹی پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) تعینات کرنیکی منظوری دی گئی۔ذرائع کے مطابق نگران وزیراعظم نیمحسن نقوی کی تقرری کی منظوری دی ہے۔ذرائع کا کہنا ہیکہ نگران وزیراعظم نے محسن نقوی کو پی سی بی کا ممبر بورڈ آف گورنر بھی تعینات کیا ہے۔