اسلام آبا د(آن لائن)جمعیت علماء اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل مولانا عبد الغفور حیدری نے ایران کی جانب سے پاکستان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی مذمت کی ہے،اپنے ایک بیان میں مولانا عبد الغفور حیدری نے کہا کہ ایران کی پاکستان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی قابل مذمت ہے،کسی کو پاکستان کی خود مختاری چیلنج کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی،ایرانی میں متعین پاکستانی سفیر کی واپسی کی تائید کرتے ہیں،حملے میں جاں بحق ہونے والو کے خاندان سے اظہار تعزیت کرتے ہیں،پاکستان کی جانب سے کاروائی بہترین اقدام ہے،ایران ہمسایہ ملک ہے،اپنے حدود سے تجاوز نہ کرے۔
Load/Hide Comments



