ہیملٹن (آن لائن) پاکستان اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے مابین دوسرے ٹی ٹونئٹی انٹرنیشنل میچ کے دوران آل راؤنڈر افتخار احمد ایک مداح کی جانب سے ”چاچو“ کہنے پر سیخ پا ہوگئے اور غصے کا اظہار کیا۔تفصیل ے مطابق میدان سے ایک ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل ہے جس میں آل راؤنڈر افتخار احمد کو غصے میں دیکھا جاسکتا ہے۔سوشل میڈیا صارفین کا دعویٰ ہے کہ تماشائیوں میں سے ایک شخص نے افتخار احمد کو چاچو کہا جس پر وہ سیخ پا ہوگئے اور انہوں نے ردعملدیا۔مڈل آرڈر بیٹر نے مداح سے کہا کہ وہ خاموش ہو جائیں، جس پر فین نے جواب دیا کہ میں آپ کا فین ہوں اور میرے خاموش ہوجانے سے کیا ہوگا۔یہ وہ وقت تھا جب افتخار احمد باؤنڈری لائن پر فیلڈنگ کر رہے تھے اور اس وقت نیوزی لینڈ کے بیٹرز پاکستانی بولنگ کی دھلائی کررہے تھے۔
Load/Hide Comments



