دوسرے ٹی 20 میچ میں بھی پاکستان کو شکست، نیوزی لینڈ 21 رنز سے کامیاب

ہیملٹن (آن لائن) قومی ٹیم کو دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بھی نیوزی لینڈ کے ہاتھوں 21 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔فخر زمان اور بابراعظم کی نصف سنچریاں رائیگاں گئیں، میزبان ٹیم کو پانچ میچز کی سیریز میں دو صفر کی برتری مل گئی۔5 میچوں کی ٹی 20 سیزیر کا دوسرا میچ اتوار کو ہیملٹن میں کھیلاگیا جہاں قومی ٹیم کے کپتان شاہین آفریدی نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ۔ نیوزی لینڈ نے میچ کا آغاز کیا، میزبان ٹیم کی پہلی وکٹ 59 رنز پر گری، ڈیون کونوے 20 رنز بنا کر عامر جمال کی گیند پر فخر زمان کو کیچ دے بیٹھے۔میزبان ٹیم نے جارحانہ آغاز کیا، فن ایلن نے 5 چھکوں اور7 چوکوں کی مدد سے صرف 41 گیندوں میں 74 رنز کی دھوان دھار اننگز کھیلیں لیکن سنچری نہ بنا سکے اور اسامہ میر کی گیند پر آؤٹ ہوگئے۔ کپتان کین ولیمسن رنز بنانے کے دوران ٹانگوں میں درد کا سامنا کرنا پڑا جس کی وجہ سے انہیں 26 رنز بنا کر میچ چھوڑ کر جانا پڑا۔نیوزی لینڈ کی تیسری وکٹ 147 رنز کے مجموعے پر گری، ڈیرل مچل 17 رنز بنا کر عباس آفریدی کا شکار ہوئے۔مارک چیپمین 4 رنز بنا کر عباس آفریدی کا شکار بنے، جس کے بعد حارث رؤف نے ایڈم ملنے (0) اور ایش سودھی (0) اور گیلن فلپس (13) کو پویلین پہنچایا، جبکہ مچل سینٹر کو اعظم خان نے رن آؤٹ کیا۔نیوزی لینڈ کی ٹیم 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 194 رنز بنا سکی۔ اسامہ میر، عامر جمال نے ایک، ایک، عباس آفریدی نے 2 جبکہ حارث رؤف نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔ہدف کے تعاقب میں قومی ٹیم کے صائم ایوب اس بار صرف ایک رن بنا کر ٹم ساؤتھی کا شکار بن گئے، جبکہ محمد رضوان بھی صرف 7 رنز بنا سکے، قومی ٹیم کے مجموعی طور پر 10 رنز پر 2 کھلاڑی آؤٹ ہوئے۔صائم ایوب اور محمد رضوان کے جلد آؤٹ ہونے کے بعد فخر زمان نے بیٹنگ لائن اپ کو سنبھالا، انہوں نے دھواں دھار بیٹنگ کرتے ہوئے 5 چھکوں اور 1 چوکے کی مدد سے صرف 25 گیندوں پر نصف سنچری اسکور کی اور 93 رنز کے مجموعے پر ایڈم ملنے کا شکار ہوگئے۔فخر زمان کے آؤٹ ہونے کے بعد وکٹیں گرتی چلے گئیں، بابر اعظم نے 43 گیندوں پر 2 چھکوں اور 7 چوکوں کی مدد سے 66 رنز کی اننگز کھیلی، افتخار احمد 4، اعظم خان 2، عامر جمال 9، عباس آفریدی 7، حارث رؤف 2 جبکہ اسامہ میر بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔شاہین آفریدی نے 2 چھکوں کی مدد سے کھیل کو آگے بڑھایا لیکن 22 رنز بنا کر ایڈم ملنے کو وکٹ دے بیٹھے۔پوری ٹیم 19.3 اوورز میں آؤٹ ہوگئی اور صرف 173 رنز بنا سکی۔نیوزی لینڈ کی طرف سے ایڈم ملنے نے 4،ٹم ساؤتھی نے 2، بین سیئرز اور اور ایش سودھی نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔دوسرے میچ کے لیے قومی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی جبکہ نیوزی لینڈ کی ٹیم میں میٹ ہنری کی جگہ مچل سینٹنر واپس آ ئے جو کووڈ-19 کے باعث ٹیم سے باہر ہوگئے تھے۔پانچ میچوں کی سیریز میں نیوزی لینڈ کو 0۔1 کی برتری حاصل ہے، پہلے میچ میں کیویز نے 46 رنز سے کامیابی حاصل کی تھی۔ سریز کا تیسرا ٹی ٹوئنٹی میچ – 17 جنوری 2024 یونیورسٹی اوول، ڈنیڈن میں کھیلاجائیگا۔