انتخابات سے قبل رام مندر کا افتتاح مودی کی نئی سیاسی چال،نگریس کا مندر کی افتتاحی تقریب میں شرکت سے انکار

نئی دہلی(آن لائن انتخابات سے قبل رام مندر کا افتتاح مودی کی نئی سیاسی چال، کانگریس کا رام مندر کی افتتاحی تقریب میں شرکت سے انکار، کانگریس نے اسے بی جے پی اور آر ایس ایس کے سیاسی نظریات کی منصوبہ بندی قرار دیدیا ۔کانگریس کے مطابق مذہب ایک ذاتی معاملہ ہے لیکن بی جے پی مندر بنانے کی مد میں اپنے سیاسی مقاصد استعمال کر رہی ہے، ایک نا مکمل مندر کا افتتاح انتخابی مہم کی ایک چال ہے، کانگریس سے پہلے سی پی آئی نے بھی مندر کی افتتاحی تقریب میں جانے سے انکار کیا تھا، کانگریس کے ممبران کے مطابق بی جے پی سیاست میں مذہب کو گھسیٹ رہی ہے، کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا کے مطابق سیاستدان اور مذہبی رہنما تقسیم ہیں لیکن پھر بھی سیاستدان سارے مذہبی فرائض انجام دے رہے ہیں، مختلف دکانداروں اور شاپنگ مالز کو دھمکی دی گئی کہ رام مندر کے افتتاح کے بینرز لگائے جائیں، بھارتی میڈیا اور تجزیہ کاروں کے مطابق کانگریس کا ہائی پروفائل تقریب میں شرکت نہ کرنا عام انتخابات سے قبل ایک اہم فلیش پوائنٹ ہے، بی جے پی نے مذمت کرتے ہوئے اپنی ہی ملک کی پارٹی کو رامائن کا راون قرار دیا، دوسری جانب ممتا بینرجی کے مطابق انتخابا ت سے قبل ایودھیا میں رام مندر کا افتتاح بی جے پی کی جہالت ہے، لوگوں کو مذہبی بنیادوں پر تقسیم کرنے پر یقین نہیں رکھتی.