گورنر سندھ کا مسلم لیگ (ن) کے رہنما محمد شہباز شریف سے ٹیلی فونک رابطہ

کراچی (آن لائن) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما محمد شہباز شریف سے ٹیلی فونک رابطہ کیا، اور ملک کی مجموعی سیاسی و معاشی صورتحال، معاشی مشکلات کے حل کے اقدامات اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا، گورنر سندھ نے کہا کہ ملک کی موجودہ صورتحال ہم سب کی توجہ کی متقاضی ہے، تمام اسٹیک ہولڈرز سے سب سے پہلے پاکستان پر عمل کرنے کی درخواست ہے، انہوں نے مزید کہا کہ اختلافات کو پس پشت ڈال کر ملک کی بہتری کے لئے کام کرنا ضروری ہے۔