اسلام آباد/کابل (آن لائن) جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو دورہ افغانستان کے دوران بڑی کامیابی،مولانا فضل الرحمان کا طالبان کے سپریم لیڈر ملا ہیبت اللہ اخونزادہ سے تفصیلی ملاقات۔ ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان اور ہیبت اللہ اخونزادہ کے درمیان ملاقات ون آن ون ہوئی ہے دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات کابل شہر سے باہر ہوئی ہے ملا ہیبت اللہ نے مولانا فضل الرحمان کا استقبال کیا اور مولانا فضل الرحمان کے دورہ افغانستان کو خوش آئند قرار دے دیا۔ ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں کا پاکستان اور امارات اسلامی افغانستان کے درمیان باہمی رابطے بڑھانے اور خطے میں امن وامان لانے کیلئے بھی اتفاق کیا گیا۔ مولانا فضل الرحمان پہلے پاکستانی لیڈر ہیں جن کی ملا ہیبت اللہ سے ملاقات ہوئی ہے۔
Load/Hide Comments



