سینیٹ کی قرارداد کا الیکشن شیڈول پر کوئی اثر نہیں پڑے گا،الیکشن کمیشن

اسلام آباد(آن لائن) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کہاہے کہ سینیٹ کی قرارداد کا الیکشن شیڈول پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سپریم کورٹ کے احکامات کے علاوہ کوئی احکامات الیکشن شیڈول پر اثر انداز نہیں ہوسکتے۔ عام انتخابات 8 فروری کو ہی ہوں گے۔الیکشنکمیشن کے مطابق سینیٹ کی قرارداد کی کوئی حیثیت نہیں۔ سینیٹ کی قرارداد کا الیکشن شیڈول پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔ سینیٹ نے الیکشن ملتوی کرنے کی قرارداد کثرت رائے سے منظور کی تھی۔