کوئٹہ (آن لائن)بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) مینگل کے سربراہ اختر مینگل نے قومی اور صوبائی اسمبلی کی 4 نشستوں پر کاغذات نامزدگی مسترد ہونے پر شکوہ کر تے ہوئے کہا ہے نواز شریف کو اقامہ کی بنیاد پر سزا ہوئی اور انہیں نااہل بھی قرار دیا گیا تھا اس کے باوجود نواز شریف کے الیکشن 2024ء کیلیے کاغذات نامزدگی منظور کرلیے گئے۔اپنے ایک بیان میں بی این پی سربراہ نے مزید کہا کہ کاغذات نامزدگی مسترد ہونے سے لگتا ہے کہ ہماری باتیں اور پارٹی کا مؤقف حاکموں کو پسند نہیں آیا۔ یاد رہے سردار اختر مینگل کے کاغذات نامزدگی مسترد کرتے ہوئے ریٹرننگ افسر (آر او) نے فیصلے میں لکھا کہ اختر مینگل کے پاس ’یو اے ای‘ کا اقاما ہونے پر کاغذاتِ نامزدگی مسترد کیے گئے ہیں۔
Load/Hide Comments



