اسلام آبا د(آن لائن)پی ٹی آئی رہنماء شعیب شاہین نے کہامیں نے این اے 46 اور این 48 کے آر او سے آج ملاقات کی۔پاکستان میں بظاہر لگتا ہے کہ پی ٹی آئی والے دہشت گردوں سے بڑے مجرم ہیں۔ہمارا امیدوار ہو یا کوئی اور، کسی بھی ادارے کی رپورٹ پر اسے بتائے بغیر کاروائی نہ کی جائے۔پی ٹی آئی رہنماء شعیب شاہین نیڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا پی ٹی آئی کو دبانے کے لیے پنجاب میں جو ہو رہا الیکشن کمیشن اور آئی جی اس میں سرفہرست ہیں۔ میں نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے کسی بھی امیدوار کے خلاف کوئی اعتراض ہو تو ہمیں لازمی آگاہ کیا جائے۔ اگر ایسا ہوا تو یہ بدنیتی پر مبنی ہوگا ہم اسے چیلنج کریں گے۔ نگران حکومت پی ٹی آئی کے خلاف وہ تمام کام کر رہی جو شفاف انتخابات کے خلاف ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا بلے کا نشان ملنے پر مولانا، ایمل ولی اور شہباز شریف کی چنیخیں نکل گئیں۔ بلے کا نشان واپس لیکر آپ 80 فیصد آبادی کو الیکشن کے عمل سے باہر رکھنا چاہتے ہیں۔ ابو الحسنات روزانہ متعصب فیصلے کر رہا ہے، اس وقت پاکستان کی بقا کے لیے شفاف الیکشن بہت ضروری ہیں۔
Load/Hide Comments



