جنگ کے خاتمے کا سبب بننے والی تمام کوششوں کیلئے تیار ہیں،: حماس

غزہ (آن لائن) حماس کے رہنما اسامہ حمدان نے کہا ہے کہ حماس کسی بھی ایسے فلسطینی قومی ریفرنس کی تشکیل کیلئے کوشش میں حصہ لے گی جو ہمارے لوگوں کے حقوق بحال کرے۔عرب میڈیا کے مطابق اسامہ حمدان نے گزشتہ روز ایک پریس بریفنگ میں کہا کہ وہ غزہ میں جنگ کے خاتمے کے لیے ہر ممکن کوشش کے لیے تیار ہیں، حماس غزہ میں فلسطینیوں کے مصائب کے خاتمے کے لیے اہم رابطے کر رہی ہے۔اسامہ حمدان نے حماس کے اس دعوے کو دہرایا کہ وہ غزہ پر جنگ کے خاتمے تک کسی بھی قیدی کے تبادلے کے معاہدے پر بات چیت نہیں کرے گی۔انہوں نے کہا کہ اسرائیل اس اختیار سیچھٹکارا حاصل کرنا چاہتا ہے جس کے ساتھ اس نے اوسلو معاہدے پر دستخط کیے تھے، اسرائیل نے اقوام متحدہ کے ایسے سکولوں کو تباہ کیا ہے جو بے گھر افراد کے لیے پناہ گاہیں تھیں۔