غزہ جنگ بندی سے متعلق قرارداد ویٹو کر کے امریکا نے ہمارے لوگوں کی نسل کشی میں اسرائیل کی مددکی ہے: رہنما حماس

واشنگٹن (آن لائن) امریکا کی جانب سے ایک بار پھر اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل میں انسانی بنیادوں پر غزہ میں جنگ بندی کے لیے پیش کی گئی قرارداد ویٹو کرنے پر حماس کا ردعمل آگیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق حماس کے رہنما عزت الرشق کا کہنا ہے کہ غزہ میں فوری جنگ بندی کی قرارداد ویٹو کرنے کی مذمت کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ امریکا نے غیر اخلاقی اور غیر انسانی مؤقف اپنایا اور ہمارے لوگوں کی نسل کشی میں اسرائیل کی مددکی ہے۔