پاکستان اور نیوزی لینڈ کی خواتین ٹیموں کے درمیان ٹی ٹوئنٹی میچ آج کھیلا جائے گا

ڈونیڈن (آن لائن) پاکستان اور نیوزی لینڈ کی خواتین کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹی 20 میچوں کی سیریز کا پہلا میچ اتوار کو ڈونیڈن میں کھیلا جائے گا، پاکستان کی خواتین ٹیم ندا ڈار کی زیر قیادت میدان میں اترے گی۔دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا دوسرا ٹی 20 میچ 5 دسمبر کو ڈونیڈن جبکہ تیسرا اور آخری ٹی 20 میچ 9 دسمبر کو کوئنز ٹاؤن میں کھیلا جائے گا جبکہ دونوں ٹیموں کے مابین تین ون ڈے میچوں کی سیریز کھیلی جائے گی۔