ذہنی صحت کے مسائل کی وجہ سے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لی، عماد وسیم

لاہور (آن لائن) سابق آل راؤنڈر عماد وسیم نے عالمی کرکٹ سے ریٹائر ہونے کے فیصلے کی وجوہات بیان کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے اپنے ذہنی سکون کو ترجیح دینے کے لیے ریٹائرمنٹ کا انتخاب کیا۔ ایک انٹرو یو میں عماد وسیم کا کہنا تھا کہ ’میری مینٹل ہیلتھ ٹھیک نہیں تھی اور اگر میں اس حالت میں ہوتا تو یہ فیصلہ کبھی نہ کرتا۔انہوں نے مزید کہا کہ “یہ زندگی ہے اور سب کچھ ممکن ہے، ناممکن نہیں۔ میں نے یہ فیصلہ واپسی کے ارادے کے بغیر کیا ہے۔ میں نے ریٹائر ہونے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ یہ ایک اہم قدم ہے اور میں اس بارے میں غیر یقینی ہوں کہ زندگی میں کیا ہے لیکن یہ وہی ہے جو ہے‘۔واضح رہے کہ عماد وسیم کی جانب سے تمام فارمیٹس کی انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان شائقین کے لیے حیران کن پیشرفت ہے۔34 سالہ آل راؤنڈر نے 66 ٹی 20 انٹرنیشنل میچوں میں حصہ لیا جس میں 65 وکٹیں حاصل کیں اور ایک مرتبہ میچ میں 5 وکٹیں حاصل کی۔