راولپنڈی (آن لائن)پاکستان کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ کمیٹی کے چئیرمین زکا اشرف کے راولپنڈی سٹیڈیم آمد،زکا اشرف نے ٹیم کے کھلاڑیوں سے ملاقات کی،شان مسعود۔شاہین شاہ آفریدی اور محمد حفیظ اور وہاب ریاض سے ملاقات کی۔ ذکاء اشرف نے اس موقع پر کھلاڑیوں کی بھرپور حوصلہ افزائی کی اور قومی ٹیم کے دورہ آسٹریلیا کے حوالے سے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا ٹیم مینجمنٹ پر بھی بھرپور اعتماد کا اظہار کیاگیا۔ ذکاء اشرف نے قومی ٹیم کے کھلاڑیوں سے ملاقات کے دوران بابر اعظم، محمد حفیظ اور دیگر کھلاڑیوں سے مضافحہ کیا اور کہا کہ بابر اعظم نمبر ون پلیئر ہیں بطورکھلاڑی ملک کا نام روشن کررہے ہیں شاہین شاہ آفریدی نے بھی ملک کیلئے جو کچھ کیا وہ بولا نہیں جاسکتا۔انہوں نے کہا کہ ہماری سپورٹ ہر وقت آپ کے ساتھ ہیں۔ ذکاء اشرف کی سرفراز حمد کو بھی شاباش۔ اس موقع پر ڈائریکٹر قومی کرکٹ ٹیم محمد حفیظ نے کہا کہ شاہین شاہ آفریدی ہمارے ملک اور ٹیم کا فخر ہیں اور سرفراز کی بھی ٹیم کیلئے بہت کامیابیاں ہیں ڈومیسٹک میں بھی سرفراز نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا ہے۔
Load/Hide Comments



