پی سی بی کا شاہنواز دھانی کو ری ہیب کے لئے نیشنل کرکٹ اکیڈمی بھیجنے کا فیصلہ

اسلام آباد(آن لا ئن ) پاکستان کرکٹ بورڈ نے دورہ آسٹریلیا کیلئے جاری تربیتی کیمپ میں تین باولرز کو شامل کرتے ہوے شاہنواز دھانی کو ری ہیب کے لئے نیشنل کرکٹ اکیڈمی بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے، بورڈ نے بابراعظم سرفرازاحمد اور عثمان قادر کو امام الحق کی شادی میں شرکت کی اجازت بھی دیدی. پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے پنڈی میں ہونے والے تربیتی کیمپ میں تین بولرز ثمین گل۔علی شفیق اور محمد علی کو شامل کرلیا ہے. فاسٹ بولر شاہنواز دھانی بولنگ کے لئے فٹ نہیں ہیں لہذا انہیں ری ہیب کے لئے نیشنل کرکٹ اکیڈمی بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا ہے. پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابراعظم سرفرازاحمد اور عثمان قادر کو پریکٹس کے بعد امام الحق کی شادی میں شرکت کی اجازت دے دی ہے تاہم یہ تینوں کرکٹرز جمعہ کو کیمپ میں پریکٹس کے لئے موجود ہونگے.