لاہور(آن لائن)قومی وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے بابراعظم کے کپتانی چھوڑنے پر کہا آپ دلوں کے کپتان ہو، دعا ہے آپ پاکستان کیلئے چمکتے رہیں۔محمد رضوان نے ایکس (ٹوئٹر) پر بابراعظم کے پیغام پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ”کپتانا، آپ دلوں کے کپتان ہو، اآپ یقیناً پاکستان کے عظیم ترین بلے بازوں میں سے ایک ہیں“۔محمد رضوان کا مزید کہنا ہے کہ آپ کی ایمانداری، پیار، دیانت، خیالات اور بطور کپتان پاکستان کیلئے کوششیں قابل قدر ہیں۔انہوں نے بابر اعظم کو دعا دیتے ہوئے یہ بھی لکھا کہ آپ پاکستان کیلئے چمکتے رہیں، آمین۔
Load/Hide Comments



