قومی ٹیم کے نئے کپتانوں کا اعلان، شان مسعود ٹیسٹ، شاہین شاہ آفریدی ٹی20 کے کپتان مقرر

لاہور (آن لائن)کپتان بابر اعظم کے استعفے سے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی ٹیم کے نئے کپتانوں کا اعلان کردیا۔ٹیسٹ ٹیم کا کپتان شان مسعود اور ٹی20 ٹیم کا کپتان شاہین شاہ آفریدی کو مقرر کردیا گیا ہے۔سابق کپتان بابر اعظم نے ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کی ناقص پرفارمنس کے بعد تینوں فارمیٹس کی قیادت سے استعفیٰ دے دیا تھا۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے شان مسعود کو پاکستان کی ٹیسٹ ٹی کی قیادت سونپی ہے جبکہ شاہین شاہ آفریدی کو ٹی20 ٹیم کا کپتان مقرر کیا ہے۔ کرکٹ بورڈ کی جانب سے و ن ڈے ٹیم کے کپتان کے نام کا اعلان فی الوقت نہیں کیا گیا۔قبل ازیں بابراعظم نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام میں کہا کہ آج میں تمام فارمیٹس میں پاکستان کی کپتانی چھوڑ رہا ہوں، یہ ایک مشکل فیصلہ ہے لیکن مجھے لگتا ہے کہ اس فیصلے کے لیے یہ صحیح وقت ہے۔بابر نے کہا تھا کہ میں تینوں فارمیٹس میں بطور کھلاڑی ٹیم کی نمائندگی کرتا رہوں گا اور اپنے تجربے سے نئے کپتان اور ٹیم کو سپورٹ کرتا رہوں گا۔