بابر اعظم کی ذکاء اشرف سے ملاقات، بابر کو ٹیسٹ ٹیم کا کپتان برقرار

لاہور(آن لائن)قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی چیئرمین پی سی بی منجمنٹ کمیٹی ذکاء اشرف سے ملاقات ہوئی ہے۔ذرائع کے مطابق ملاقات میں بابراعظم کی کپتانی کے حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں ہوا ہے۔ذرائع پی سی بی کا کہنا ہے کہ بابراعظم کو بتادیا گیا ہے کہ ریڈ بال فارمیٹ میں آپ کپتانی جاری رکھ سکتے ہیں ۔ بابر اعظم کو وائٹ بال کرکٹ کے لیے نیا کپتان لانے کا بتا دیا گیا ہے۔ ملاقات میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی کارکردگی کے حوالے سے بھی گفتگو ہوئی۔ یہ ملاقات بڑے خواشگوار ماحول میں ہوئی۔چیئرمین ذکاء اشرف نے بابر اعظم کی خدمات کا سراہا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ذکاء اشرف کی پاکستان ٹیم مینجمنٹ کمیٹی سے بھی ملاقات ہوئی ہے۔ چیئرمین ذکاء اشرف نے کوچز کی کارکردگی پر عدم اعتماد کر دیا۔ذکاء اشرف کا اپنے پیغام میں کہناتھا کارکردگی اپ ٹو دی مارک نہیں ہے تبدیلی کے سوا کوئی چارہ نہیں۔ہو سکتا ہے کہ ہمیں آسٹریلیا کے دورے پر نیا اسٹاف مقرر کرنا پڑے۔یہ بھی ممکن ہے کہ آپ لوگوں سے پی سی بی کوئی اور کام لے لے۔ذکاء اشرف کا کہنا ہے اگلے ایک ایک دو روز میں سب کو فیصلہ سنا دیا جائیگا۔