کولکتہ (آن لائن) آئی سی سی ورلڈکپ 2023 میں پاکستان اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے مابین اہم میچ آج (ہفتہ کو)کولکتہ کے ایڈن گارڈنز میں کھیلا جائے گا۔سری لنکا کی نیوزی لینڈ کے ہاتھوں شکست کے بعد قومی ٹیم کے سیمی فائنل کھیلنے کی امیدیں تقریباً معدوم ہوچکی ہیں لیکن گرین شرٹس کو ایونٹ کی ٹاپ فور ٹیموں میں شامل ہونے کیلئے انگلینڈ کو ایک بھاری مارجن سے ہر انے کے چیلنج کا سامنا ہوگا ۔تفصیل کے مطابق ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی صورت میں پاکستان مقررہ 50 اوورز میں 400 رنز بنا تا ہے تو جواب میں انگلش ٹیم کو محض 112 رنز تک محدود رکھنا پڑے گا اور انگلینڈ پہلے بیٹنگ کرتا ہے تو پاکستان کیلئے مشکلات مزید بڑھ جائیں گی، پاکستان کو ہدف 284 بالز یا 47.2 اوورز پہلے ہدف حاصل کرنا ہوگا، جو ناممکن ہے۔ سری لنکا کیخلاف جیت کے بعد نیوزی لینڈ کے 10 پوائنٹس ہیں اور انکا نیٹ ریٹ پلس 0.743 ہے جبکہ پاکستان 8 پوائنٹس کے ساتھ پلس 0.036 کے نیٹ ریٹ کے ساتھ ٹیبل پرپانچویں پوزیشن پر موجود ہے۔
Load/Hide Comments



