لاہور(آن لائن) گلین میکسویل نے ورلڈ کپ کی تاریخ کی سب سے بڑی اننگز میں سے ایک شاندار ناقابل شکست ڈبل سنچری سکور کی جب آسٹریلیا نے منگل کو وانکھیڑے سٹیڈیم، ممبئی، ہندوستان میں افغانستان کو تین وکٹوں سے شکست دی۔ اس افسانوی جیت نے آسٹریلیا کو براہ راست ورلڈ کپ کے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرنے میں مدد دی کیونکہ وہ اب 12 پوائنٹس کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر تیسرے نمبر پر ہے اور ابھی ان کا ایک میچ باقی ہے۔35 سالہ کھلاڑی 128 گیندوں پر 21 چوکوں اور 10 چھکوں کی مدد سے 201 رنز بنا کر ناٹ آوٹ رہے۔ میکسویل، جنہیں ‘بگ شو’ کہا جاتا ہے، نے ون ڈے میں پیچھا کرتے ہوئے سب سے زیادہ اسکور کا ریکارڈ اپنے نام کیا۔ اس سے قبل یہ ریکارڈ پاکستان کے فخر زمان کے پاس تھا جنہوں نے 2021 میں جوہانسبرگ میں جنوبی افریقہ کے خلاف 193 رنز بنائے تھے۔آسٹریلیا کے شین واٹسن 2011 میں بنگلہ دیش کیخلاف 185 ناٹ آؤٹ رنز کی باری کھیل کر اس فہرست میں تیسرے، سابق بھارتی کپتان مہندرا سنگھ دھونی 2005 میں سری لنکا کیخلاف 183* کی باری کھیل کر چوتھے جب کہ ویرات کوہلی 2012 میں پاکستان کیخلاف 183 رنز سکور کرکے اس فہرست میں پانچویں نمبر پر موجود ہیں۔
Load/Hide Comments



