کولکتہ((آن لائن ) آئی سی سی ورلڈ کپ میں انگلینڈ کیخلاف اہم میچ سے قبل قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف کو پسلیوں میں کھینچاؤ کی تکلیف محسوس ہونے لگی ہے جس پر ان کی پسلیوں میں ممکنہ موچ کے لیے ٹیسٹ کیا گیا۔ گرین شرٹس 11 نومبر کو ایڈن گارڈنز، کولکتہ میں آئی سی سی ورلڈ کپ کے 44 ویں میچ میں انگلینڈ کے خلاف مقابلہ کرنے کی تیاری کر رہے ہیں۔ حارث رؤف کا کولکتہ کے ایک مقامی اسپتال میں ٹیسٹ کیا گیا جبکہ ا نہوں نے اپنی پسلیوں میں موچ محسوس کرنے کی شکایت کی۔ حارث رؤف نیوزی لینڈ کی اننگز کے دوران 10 اوورز میں 85 رنز دینے کے بعد میدان چھوڑ کر چلے گئے.
Load/Hide Comments



