فیصل آباد(آن لائن)پاکستان مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر وسابق وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہاہے کہ جب ملک ترقی کررہا تھا تو پاگل خان کا تجربہ کرنے کی کیا ضرورت تھی،۔ عام انتخابات میں پی ٹی آئی کے چیئرمین قانونی اوراس کاٹولہ عوامی ووٹ سے آؤٹ ہوگا، عام انتخابات میں میاں نوازشریف کی قیادت میں مسلم لیگ ن کی حکومت قائم ہوگی توسیاسی استحکام کے ساتھ معاشی استحکام بھی ہوگا،ملکی معیشت میں تاجرریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں تاجربرادری کی سپورٹ سے الیکشن میں کامیابی حاصل کرینگے 8فروری کے الیکشن کے بعد ہم حکومت بنائیں گے، کوئی ملک یا گھر نفرت کی بنیاد پر قائم نہیں ہوسکتا۔ آن لائن کے مطابق امین پور بنگہ میں نجی ہسپتال کی افتتاحی تقریب سے خطاب اور انجمن تاجران سٹی کے تاجررہنما ؤں سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنا اللہ نے کہا کہ الیکشن کے بعد ہم حکومت بنائیں گے، مہنگائی کا شور ڈالنے والے 2017-18 کو یاد کریں، مسلم لیگ ن نے دہشتگردی اور لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کیا،کوئی ملک یا گھر نفرت کی بنیاد پر قائم نہیں ہوسکتا، اگر کوئی پاگل ہوجائے تو جب تک اسے باندھیں گے نہیں گھر نہیں چلے گا۔انہوں نے کہاکہ امین پور کے عوام نے پینے کے پانی اور گیس کا مطالبہ کیا ہے، گیس، صاف پانی اور نکاسی آب کی سہولت عوام کو دیں گے، اللہ پاک اچھا وقت لے کر آئے، آپ کے تمام جائز کام کروائیں گے، ہم نے دوبارہ وعدہ کیا ہے کہ ملک کو دوبارہ مسائل سے نکالیں گے۔رانا ثنا اللہ نے کہا کہ ہمارے دور میں چینی 52روپے کلو، پیٹرول 65اور ڈالر 110روپے تک تھا، جب ملک ترقی کررہا تھا تو پاگل خان کا تجربہ کرنے کی کیا ضرورت تھی، اقتدار مل گیا تھا تو تم ملک کو ترقی کی راہ پر چلاتے، شہباز شریف نے چیئرمین پی ٹی آئی کو پیشکش کی تھی کہ وزیراعظم بن گئے ہیں آ مل کر چلیں، پی ٹی آئی دور میں نفرت کی بنیاد پر ملک چلایا گیا۔سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ جب آپ ووٹ دیں گے، 5سال کا مینڈیٹ ہوگا تو تب ملک ترقی کرے گا، اپنے گھر کی ہیروئن ہماری گاڑیوں میں رکھ کر جھوٹے مقدمات بنائے گئے، اللہ پاک نے ہمیں بچایا، 9 مئی ہم نے نہیں کیا، آپ لوگوں نے کیا۔
Load/Hide Comments



