پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے اختیارات محدود کرنے کی وجوہات سامنے آگئیں

اسلام آبا د(آن لائن)پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے اختیارات محدود کرنے کی وجوہات سامنے آگئیں،وفاقی حکومت نے وزارت بین الصوبائی رابطہ کی سفارش پر پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے اختیارات محدود کئے۔وزارت بین الصوبائی رابطہ نے پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی پر چارج شیٹ عائد کردی،وزارت آئی پی سی کے مطابق پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی اپنا مینڈیٹ پورا کرنے میں ناکام رہی،پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی بورڈ آف گورنرز لگانے میں ناکام رہی،پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی چیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ کے انتخابات کرانے میں ناکام رہی،وزارت بین الصوبائی رابطہ نے مینجمنٹ کمیٹی کو تمام سپورٹ فراہم کی،پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی نے بار ہا یاد دہانیوں کے پراگرس رپورٹ نہیں دی،مینجمنٹ کمیٹی چیرمین پی سی بی کے الیکشن کیلیے روڈ میپ نہیں دے سکی،چیرمین مینجمنٹ کمیٹی اور ممبران اپنی سی ویز اور شناختی کارڈز کی کاپیز نہیں دے سکے،پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی لاہور ہائیکورٹ پنڈی بنچ کے فیصلے پر عمل نہیں کرسکی،وزارت آئی پی سی نے انڈیا میں جاری ورلڈ کپ کیوجہ سے مینجمنٹ کمیٹی کی 3 ماہ توسیع کی سفارش کی،ورلڈ کپ کے دوران مینجمنٹ کمیٹی کی تحلیل سے کرکٹ ٹیم پر اثر پڑ سکتا ہے،بورڈ آف گورنرز کی تشکیل اور چیرمین پی سی بی کے انتخابات کرانا مینجمنٹ کمیٹی کی بنیادی زمہ داری ہے،وزارت بین الصوبائی رابطہ نے مینجمنٹ کمیٹی کو بورڈ آف گورنرز کی جلدی تشکیل و چیرمین کے الیکشن کرانے کی سفارش کی،مینجمنٹ کمیٹی صرف روزمرہ کیامور نمٹائے،پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کوئی پالیسی فیصلے یا ہائی لیول کی تقرری نہ کرے،پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کو 3 ماہ سے زیادہ توسیع نہ دی جائے،وزارت بین الصوبائی رابطہ کی سفارشات پر وزیر اعظم اور کابینہ نے مینجمنٹ کمیٹی کے اختیارات محدود کئے۔