لاہور (آن لائن)سابق مایہ ناز آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ اگر انہیں پاکستان کرکٹ بورڈ میں کوئی ذمہ داری ملتی ہے تو ان کی کوشش ہو گی کہ گراس روٹ لیول پر پاکستانی کوچز ہی کھلاڑیوں کی تربیت کریں، کوچنگ تجربہ کار کرکٹرز کے پاس ہو گی۔ شاہد آفریدی کی گزشتہ دوروز میں نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ اور پی سی بی منیجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکاء اشرف سے ملاقاتیں ہوئی ہیں جس کے بعد چہ مگوئیاں ہیں کہ جلد ہی شاہد آفریدی کو کوئی اہم ذمہ داری ملنے کا امکان ہے۔ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے اس معاملے پر خاموشی توڑتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کوورلڈکلاس کرکٹرز کی خدمات حاصل رہی ہیں، چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی نے دوبارہ ملنے کاکہا ہے۔ شاہد آفریدی کا کہناتھا کہ وزیراعظم نے ملاقات کے دوران بعض کرکٹرزکی خدمات کوسراہا اور کہا کہ آپ لوگوں کو آگے آکرکرکٹ کی خدمت کرنی چاہیے۔ شاہد آفریدی نے چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی ذکاء اشرف سے بھی ملاقات کا احوال بیان کیا اور بتایا کہ ان سے ملاقات خوشگوار رہی، میں نے ذکاء اشرف کے سامنے کئی پلانز رکھے ہیں، ان سے گراس روٹ اور یوتھ کرکٹ کے حوالے سے گفتگو ہوئی۔قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے لاہور میں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین سے ملاقات کی ہے۔ ذرائع کے مطابق سابق کرکٹر اور پی سی بی سربراہ کے مابین ملاقات میں کرکٹ کے معیار کو بہتر بنانے سمیت مختلف موضوعاتپر تبادلہ خیال کیا۔
Load/Hide Comments



