تحقیقاتی کمیٹی نے سابق چیف سلیکٹر کے خلاف تحقیقات کا آغاز کردیا

اسلام آباد(آن لائن) سابق چیف سلیکٹرکے استعفے اور تحقیقات کے معاملے پر انضمام الحق کیخلاف تحقیقاتی کمیٹی نے تحقیقات کا آغاز کر دیا۔تحقیقات مکمل کرنے کے بعد کمیٹی اپنی رپورٹ اور سفارشات چیئرمین ذکاء اشرف کو جمع کرائے گی۔ ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ تحقیقات جلد مکمل کرنے کا خواہش مند ہے، تحقیقاتی کمیٹی کی جانب سے ایک ہفتے کے اندر تحقیقات مکمل کرنے کا امکان ہے،تحقیقات مکمل کرنے کے بعد کمیٹی اپنی رپورٹ اور سفارشات چیئرمین ذکاء اشرف کو جمع کرائے گی۔پی سی بی نے ٹیم کے انتخاب کے عمل اور مفادات کے ٹکراؤ کے حوالے سے ئپانچ رکنی کمیٹی تشکیل دی تھی،کمیٹی میں اینٹی کرپشن اینڈ ویجیلنس یونٹ کے کرنل خالد، کرنل اختر، ڈائریکٹر میڈیا عالیہ رشید شامل ہیں اس کے علاوہ کمیٹی میں لیگل ڈیپارٹمنٹ کے نمائندے اور آڈیٹر فنانس کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ انضمام الحق کا ایک کمپنی کے ساتھ شیئرہولڈرہونیکا معاملہ سامنے آیاتھا،انضمام الحق نے کمیٹی کی تشکیل سے پہلے ہی چیف سلیکٹر کے عہدے سے مستعفی ہوگئے تھے۔