اسلام آباد(آن لائن)پی ٹی آئی کے رہنماء علی محمدخان نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمن ہونے والی ملاقات غیر سیاسی تھی ، ملاقات کو کسی اور نظر سے دیکھنا انتہائی غلط ہے۔ہمارا کلچر ہے فاتحہ خوانی کے لئے ملاقات کرنے گئے۔ ملاقات کو کسی اور نظر سے دیکھنا غلط ہے۔پی ٹی آئی اور جے یو ف سیاسی حریف ہیں دشمن نہیں۔نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اسد قیصر نے رابطہ کیا کے مولانا کے پاس تعزیت کے لئے جانا ہے۔مولانا سیاسی رہنما ہیں ان کا احترام کرتے ہیں۔پی ٹی آئی کور کمیٹی کا ایک ہی اجینڈا ہے کہ شفاف الیکشن ہوں۔پی ٹی ائی جے یو ایف سیاسی میدان میں مقابلہ کریں گے حافظ حمد اللہ بھی جب زخمی ہوئے تھے جیل سے نکل کر فون کیا تھا۔حافظ حمداللہ ملاقات میں نہیں تھے کیسے کہ سکتے ہیں کہ سیاسی باتیں ہوئی۔مولانا شیرانی کے ساتھ بھی کور کمیٹی نے ملاقات کی تھی۔یقین ہے کسی نہ کسی سطح پر ہمیں انصاف ضرور ملے گا۔کہا جانا کہ ہم نے مولانا فضل الرحمان کوامام مان لیا غلط بات ہے۔کل کی ملاقات کو کسی اورہی طریقے سے جوڑنا سمجھ سے باہر ہے۔یقین ہے چئیرمین پی ٹی آئی کے خلاف کیسزز جلد ختم ہوں گے۔
Load/Hide Comments



