غزہ جنگ مشرق وسطی کے باہر تک پھیل سکتی ہے، پیوٹن کا انتباہ

ماسکو(آن لائن) روس کے صدر ولادی میر پیوٹن نے خبردار کیا ہے کہ اسرائیل اور حماس کی جنگ مشرق وسطی سے باہر تک پھیل سکتی ہے۔ کیونکہ یہ بات درست نہیں ہے کہ کہ معصوم عورتوں، بچوں اور بوڑھے فلسطینیوں کو دوسرے لوگوں کے جرم کی سزا دی جا رہی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق صدر پوتین کریملن میں ایک اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔اجلاس میں مختلف مذاہب کے رہنما شریک تھے۔ان کا کہنا تھا خطے میں لہو بہانے کا سلسلہ روکا جانا چاہیے تھا۔ میں نے یہ بات دنیا کے دوسرے رہنماوں کے ساتھ فون کالز پر کہی کہ اگر جنگ بندی نہ کی گئی تو خطرہ ہے کہ یہ مشرق وسطی کے باہر زیادہ دور تک پھیل جائے گی۔ ج ہماری یہ ذمہ داری ہے کہ اسے خونریزی اور تشدد کو روکیں وگرنہ بحران مزید بڑھ جائے گا۔جس کے مضمرات بڑے سنگین ہوں گے۔ خدشہ ہے کہ یہ مضمرات صرف مشرق وسطی تک کے لیے نہیں ہوں گے بلکہ مشرق وسطی کی سرحدوں سے باہر تک چلے جائیں گے۔روس کے صدر نے اپنے ریمارکس میں مغربی ملکوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا ‘بعض مخصوص افواج خطے میں اشتعال اور جنگ کے بڑھاوے کے لیے متحرک نظر آرہی ہیں۔ ان کی وجہ سے کئی دوسرے ملک اور ان کے لوگ بھی جنگ میں ملوث ہو جائیں گے۔