واشنگٹن(آن لائن) امریکی صدر جوبائیڈن نے کہاہے کہ حماس فلسطینیوں کی اکثریت کی نمائندگی نہیں کرتی، حماس شہریوں کے پیچھے چھپ رہی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق صدر بائیڈن نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اسرائیل کو جنگی قوانین سے ہم آہنگ رہنا چاہیے اور معصوم شہریوں کی حفاظت کا خیال رکھنا چاہیے۔امریکی صدر نے کہا کہ میرے خیال میں سعودی عرب اور اسرائیل کے درمیان سفارتی تعلقات کو نقصان پہنچانے کے لیے حماس نے حملہ کیا۔انہوں نے کہا کہ اسرائیل کیلئے علاقائی انضمام کا کام پس پشت نہیں ڈالا جاسکتا، اب آگے جو ہونا ہے وہ دو ریاستی حل ہے۔
Load/Hide Comments



