سعودی محمد بن سلمان کا امریکی صدر بائیڈن سے ٹیلیفونک رابطہ

واشنگٹن (آن لائن) سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا امریکی صدر بائیڈن سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ترجمان وائٹ ہاؤس نے بتایا کہ دونوں رہنماؤں کے درمیان اسرائیل حماس جنگ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے خطے کے استحکام کے لیے سفارتی کوششیں بڑھانے پر اتفاق کیا۔وائٹ ہاو س کے مطابق دونوں رہنماؤں نے تنازعے کا خطے میں پھیلاؤ روکنے پر اتفاق کیا ہے۔