ہم صرف بھارت کو شکست دینے نہیں آئے، پہلی ترجیح سیمی فائنل میں پہنچنا ہے، محمد نواز

بنگلور(آن لائن)پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راونڈر محمد نواز کا کہنا ہے کہ بھارت کیخلاف شکست اور خراب کارکردگی پر تنقید تو ہونا تھی لیکن ہم صرف بھارت کو شکست دینے نہیں آئے اولین ترجیح سیمی فائنل میں پہنچنا ہے۔بنگلورو کے چنا سوامی اسٹیڈیم میں پاکستانی نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے آل راونڈرمحمد نواز نے کہا کہ بھارت کے خلاف میچ میں شکست ماضی کا حصہ بن گئی ہمیں یہ سب بھلا کر آگے بڑھنا ہوگا۔محمد نواز کا کہنا تھا کہ بھارت کے خلاف میچ میں سب کی امید بڑھ جاتی ہیں دونوں ممالک کی عوام کو اس میچ میں بڑی توقع ہوتی ہے کیونکہ بڑا میچ ہوتا ہے اس میچ میں جو اچھا کھیلے وہ ہیرو بن جاتا ہے جس طرح ہم بھارت سے ہارے اس ہر تنقید تو ہونا تھی اور غصہ بھی آتا ہے لیکن پاکستان ٹیم ورلڈ کپ میں صرف بھارت کو شکست دینے نہیں پہنچی ابھی ورلڈ کپ ختم نہیں ہوا، 6 میچز باقی ہیں۔آل راونڈر کا کہنا تھا کہ آسٹریلیا کے خلاف جیت کر اعتماد بحال کریں گے آسٹریلیا نے کم بیک کیا، اندازہ ہے دونوں ٹیموں کیلئے میچ بہت اہم ہے پاکستان آسٹریلیا کے خلاف جیت کر سیمی فائنل کی راہ ہموار کرنا چاہے گا، اولین ترجیح سیمی فائنل میں پہنچنا ہے اور 6 میچز جیت کر منزل آسان کریں گے۔محمد نواز نے تسلیم کیا کہ 6،7 میچز سے میری کارکردگی اچھی نہیں رہی لیکن اس قبل مڈل اوور میں وکٹیں بھی لے رہا تھا اور رنز بھی بن رہے تھے کوشش ہوگی جو کمی ہے اس کو دور کروں فلیٹ پچز ہیں یہاں رنز زیادہ بنیں گے لیکن مڈل اوور میں وکٹیں لینا ہوں گی۔