احمد آباد(آن لائن)ہندوستان کے آل راونڈر ہاردک پانڈیا نے ہفتے کے روز روایتی حریف ہندوستان کے خلاف بلے سے پاکستان کی مایوس کن کارکردگی پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ بابر اعظم اور محمد رضوان اپنی پارٹنرشپ کے دوران ڈرپوک تھے۔ پاکستان، ایک مرحلے پر، 300 رنز کا ہندسہ حاصل کرنے کے لیے مضبوط پوزیشن میں نظر آرہا تھا۔یہ لہر اس وقت بدل گئی جب کپتان بابر اعظم 50 رنز بنا کر ہندوستانی فاسٹ بولر محمد سراج کے ہاتھوں آوٹ ہوئے جس کے بعد پوری ٹیم صرف 191 پر آوٹ ہوگئی۔ ہاردک پانڈیا نے کہا کہ وہ جانتے ہیں کہ ہندوستان میچ میں ہے کیونکہ پاکستان کے کپتان بابر اعظم اور وکٹ کیپر محمد رضوان نے ڈرپوک بیٹنگ کے ساتھ ٹیم کو کبھی کمانڈنگ پوزیشن نہیں دلائی۔ہاردک پانڈیا نے کہا کہ بابر اعظم اور محمد رضوان ڈرپوک تھے۔انہوں نیکوئی موقع نہیں لیا جس کی وجہ سے ہم نے سوچا کہ ہم ہمیشہ کھیل میں رہے ہیں۔ گیند بازوں کے لیے پچ میں بہت کچھ نہیں تھا۔ انہوں نے بڑے شاٹس کھیلنے یا ہم پر حملہ کرنے کی کوشش نہیں کی جس کی وجہ سے ہم ڈاٹ بال کرنے میں کامیاب رہے۔ ہاردک پانڈیا نے کہا کہ “میں نے دیکھا ہے کہ اگر دو کھلاڑی ایک ہی طرح سے بیٹنگ کرتے ہیں، اگر کوئی آوٹ ہوتا ہے تو اس سے بہت سے دروازے کھل جاتے ہیں۔” بھارت نے صرف تین وکٹوں کے نقصان پر 117 گیندوں قبل 192 رنز کا ہدف حاصل کرلیا تھا۔
Load/Hide Comments



