لندن (آن لائن) اسپیس ایکس کے مالک ایلون مسک نے کہا ہے کہ کمپنی کا اسٹار شپ راکٹ آئندہ 4 برسوں کے دوران مریخ کی جانب آزمائشی پرواز کے لیے تیار ہو جائے گا۔ایک ٹیلی کانفرنس کے دوران ایلون مسک نے کہا کہ اسپیس ایکس کا نیا اور اب تک کا سب سے بڑا راکٹ 2027 میں مریخ کی جانب بھیجا جا سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ میرے خیال میں یہ ممکن ہے کہ آئندہ 4 برسوں میں بغیر انسانوں کے ایک آزمائشی پرواز وہاں لینڈ کرے’۔ واضع رہے کہ ایلون مسک انسانوں کو مریخ پر بسانا چاہتے ہیں اور اس بارے میں برسوں سے بات کر رہے ہیں۔اسی مقصد کے لیے اسپیس ایکس کی جانب سے اسٹار شپ راکٹ تیار کیا جا رہا ہے جو انسانوں کو مستقبل قریب میں چاند اور مریخ پر لے جائے گا۔اسٹار شپ ابھی اسپیس ایکس کا سب سے بڑا راکٹ ہے مگر اب تک اس نے صرف ایک ٹیسٹ کو مکمل کیا ہے جس کے دوران وہ فضا میں پھٹ گیا تھا۔ناسا کی جانب سے 2025 میں آرٹیمس 3 مشن کے تحت انسانوں کو چاند کی سطح پر اتارا جائے گا اور یہ کام اسٹار شپ کی مدد سے ہوگا۔
Load/Hide Comments



